ڈونلڈ ٹرمپ کا آدھی رات کو پراسرار ٹویٹ، کوئی مطلب نہیں جانتا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ کے زریعے خفیہ پیغام دیا جس میں لکھا تھا کہ 'مسلسل منفی پریس کوریج کے باوجود'۔ لیکن اس کے آگے ایک پراسرار لفظ Covfefe کا اضافہ تھا جس نے دنیا بھر کو تشویش میں مبتلا کردیاہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی آدھی رات کو اچانک ٹویٹر پر آمد اور اس لفظ کے استعمال نے دنیا کو ایک نئے کام پر لگا دیا ہے۔
لیکن سوال یہ ہے کہ ان سات حروف کے پیچھے کیا چھپا پے؟َ
دنیا بھر کا میڈیا ان سات حروف کو سمجھنے میں لگا ہے اور اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں۔ اس کا اصل مقصد تو شاید ہم کبھی نہ جان پائیں لیکن ویلکم کلیکشن کے مطابق Covfefe سے مراد شیطان ہے۔ جسے بلانے کیلئے بار بار اس کا نام لیا جاتا ہے۔ یہ طاقتیں غیر واضح ہیں۔
اگر یہ بات صحیح ہے تو ٹویٹر اس نام کو بار بار کہلوانے کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ نے انتہائی چالاکی سے اس کا استعمال کیا ہے۔
یا شاید یہ غلط ٹائپنگ کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔ یہ کیا ہے اور اس کا مقصد کیا تھا۔ یہ فیل الحال کوئی نہیں جانتا، لیکن دنیا بھر میں اس کا چرچا ہے اور لوگ پاگلووں کی طرح اس کا مطلب تلاش کرنے میں لگ گئے ہیں۔
بشکریہ PlayGround +


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔