دنیا کے5 قدیم شہر
فائل فوٹوٹیکال، گوٹے مالا
فائل فوٹوٹیکالاسبزے میں گھِری ہوئی یونیسکو کی ورلڈ ہیریٹج سائٹ مایان تہذیب کا مرکز ہےجو چھ صدی قبلِ مسیح سے لے کر 10صدی عیسویں تک آباد رہی۔ طاقت ور سلطنت کی باقیات میں لوسٹ ورلڈ پیرامِڈ اور گرینڈ جیگوار کا مندر ہے۔
ماچو پیچو، پیرو
فائل فوٹوبڑی دیواروں، ٹیریسز اور ریمپس کیلئے پہچانا جانے والا یہ اِنکان سیٹاڈل،اینڈس کی دو چوٹیوں کے درمیان واقع ہے۔ 500برس سے پہلے آباد ہونے والا یہ شہر 1911میں دنیا کی نظروں میں آیا۔
پیٹرا، اردن
فائل فوٹوزبردست عمارتوں، گنبدو ں اور خانقاہ والے شہر پیٹرا تک رسائی ال سِق نامی تقریباً ایک میل طویل تنگ کھائی کے زریعے حاصل کی جاتی ہے۔ شہر کی تاریخ 300برس قبلِ مسیح سے ملتی ۔ یہ شہر پہاڑیوں کو کاٹ کر بننے والی عمارتوں کے سبب مشہور ہے۔
پرسیپولِس، ایران
فائل فوٹویہ شہر 518قبلِ مسیح میں ایکی مینین بادشاہ، ڈیریس اول نے قائم کیا۔ شہر کی باقیات میں کوہِ رحمت کا ایک حصہ کاٹ کر بنایا جانے والا بہت بڑا ٹیرس،شاہی محلات اور مندر شامل ہیں۔ سکندرِ اعظم کے شہر پر حملے کے بعد یہ شہر دنیا کی نظروں میں آیا۔
نمرود،عراق
فائل فوٹواسوری سلطنت کے دارلحکومت، جو اس وقت کلہوکہلاتا تھا، کی بنیاد 3300برس قبل پڑی۔ اس تریخی مقام پر جب داعش نے 2014میں قبضہ کیا تو شیروں کے دیو ہیکل مجسمات اور پروں والےبیلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ تاہم عراقی فورسز نے نومبر 2016میں شہر کو چھُڑا لیا تھا۔
MSN بشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔