Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کورونا وباء میں تیزی: این سی اوسی نے عیدالاضحیٰ کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا

عید الاضحیٰ کی نماز کھلی جگہوں پر اداکی جائے، اجتماعات مسجد کے بجائے کھلے میدانوں میں منعقد کئے جائیں، این سی او سی
شائع 05 جولائ 2022 11:50am
کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانا بہت ضروری ہے۔

اسلام آباد: کورونا وباء میں تیزی پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے عیدالاضحیٰ کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا۔

این سی او سی نے عید الاضحیٰ کیلئے گائیڈ لائن جاری کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کی نماز کھلی جگہوں پر اداکی جائے، اجتماعات مسجد کے بجائے کھلے میدانوں میں منعقد کئے جائیں، مساجد میں ادائیگی کی صورت پر کھڑکیاں اوردروازے کھلے رکھیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانا بہت ضروری ہے، نماز عید کے اجتماع ایک ہی جگہ پر 2 یا 3 اجتماعات تک کم کیا جائے۔

این سی اوسی نے تمام علمائے کرام کو سینیٹائزر کے استعمال کی تلقین کرنے اور نماز کے خطبہ مختصر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ کورونا اور بخار وغیرہ کی علامات کے ساتھ لوگوں کو اجتماع میں شرکت نہ کرنے کی تلقین کی جائے۔

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div