Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

چوہدری شجاعت کا ق لیگ کے آئین میں تبدیلی کا اعلان

عمران خان کی جانب سے اداروں کے خلاف باتیں کی جارہی ہیں، آرمی چیف کو جو مداخلت کرنا پڑی اس میں سیاستدانوں کا قصور ہے
شائع 01 اگست 2022 06:19pm
پارٹی صدر کے عہدے سے ہٹانے کا برطرف کردیاا تھا۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
پارٹی صدر کے عہدے سے ہٹانے کا برطرف کردیاا تھا۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
PMLQ’s Big Announcement - Chaudhry Shujaat Hussain crucial press conference | Aaj News

سابق وزیراعظم اور شریک بانی مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کے آئین میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شجاعت حسین نے کہا کہ پارٹی آئین میں تبدیلی کرکے اپنے خلاف عائد الزامات پر اعتماد میں لینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، میں نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا ہے اور مستقبل میں بھی دیتا رہوں گا، غلط بیانی کر کے کوئی عوام کا اعتماد حاصل نہیں کرسکتا۔

رہنما ق لیگ کا مزید کہنا تھا کہ سب ٹھیک ٹھاک ہے اور ٹھیک ٹھاک ہی رہے گا، ملک میں سچ بولنا گناہ بنتا جارہا ہے، آرمی چیف کو جو مداخلت کرنا پڑی اس میں سیاستدانوں کا قصور ہے۔

شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے اداروں کے خلاف باتیں کی جارہی ہیں جب کہ انہوں نے مونس الٰہی کے خلاف بھی بہت باتیں کیں۔

چوہدری شجاعت کوکوئی پارٹی صدارت سے نہیں ہٹا سکتا: طارق بشیر چیمہ

اس موقع پر وفاقی وزیر اور رہنما ق لیگ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ چوہدری شجاعت نے مونس الٰہی کو وزیر بنانے کے لئے عمران خان سے کہا تھا، مجھ پر سازش کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے جب کہ میں نے ہمیشہ خاندان کو بٹوارے سے روکا۔

طارق چیمہ نے کہا کہ آج بھی کہتاہوں اقتدار آنےجانے والی چیز ہے مگراپنے خاندان کو تماشا نہیں بننے دیں، میں 20سال سے پارٹی کے ساتھ ہوں، مجھ پر الزامات لگانے والوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ق) کے سینٹرل کمیٹی اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

COAS

imran khan

Chaudhry Shujaat Hussain

PMLQ

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div