Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

‘الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھے شریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے’

قرضے کے لیے بھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑ رہے ہیں، اگست اہم مہینہ ہے، شیخ رشید
شائع 07 اگست 2022 12:05pm
زمینی طاقتیں 15حکمران پارٹیوں جبکہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
زمینی طاقتیں 15حکمران پارٹیوں جبکہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اگست کے مہینہ کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زمینی طاقتیں 15حکمران پارٹیوں جبکہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر ترسیلات اور ایکسپورٹ کم ہورہی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیرخزانہ ایک ہفتے ٹیکس لگاتے ہیں، دوسرے ہفتے اٹھا لیتے ہیں،اب تک کی ساری آئینی ترامیم ملک کے لیے نہیں حکمرانوں نے اپنے مفاد کے لیے کی ہیں، حتی کہ قرضے کے لیے بھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑ رہے ہیں، اگست اہم مہینہ ہے۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیا میڈیا میں دھورہے ہیں،سیلاب کی فوٹو کھینچوانے پر زوراورسٹیٹ بنک کا گورنر مقرر کرنے کا وقت نہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ زمینی طاقتیں15حکمران پارٹیوں کے ساتھ ہیں،آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں،الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھے شریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div