Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک کا نظام خراب کرنے کا ذمہ دار پڑھا لکھا طبقہ ہے: ندیم افضل چن

نواز شریف کو وطن آکر عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے
شائع 29 ستمبر 2022 11:29pm
نیب کو کسی کے کنٹرول میں نہیں ہونا چاہئے۔ فوٹو — فائل
نیب کو کسی کے کنٹرول میں نہیں ہونا چاہئے۔ فوٹو — فائل

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ ملکی نظام خراب کرنے کا ذمہ دار غریب اور ان پڑھ نہیں بلکہ پڑھا لکھا طبقہ ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ’روبرو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ سیاستدانوں کو میدان میں رہ کر کھیلنا چاہئے، اسی لئے نواز شریف کو وطن واپس آکر عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے، ابھی ن لیگ کی ہی حکومت ہے۔

ندیم چن نے کہا کہ پاکستان میں حالات آئیڈیل نہیں ہیں، کسی کو عدالتوں سے ریلیف یا سزا ملے تو اس پر سوال نہیں اُٹھنا چاہئے، البتہ قومی احتساب بیورو (نیب) کبھی وزیراعظم کے کنٹرول میں نہیں رہا اور نہ اسے کسی کے کنٹرول میں ہونا چاہئے۔

اس موقع پر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حسن خاور کا کہنا تھا کہ کیسز میں پولیٹیکل انجینئرنگ ہونا اچھی بات نہیں، اثاثے آمدن سے زائد ہوں تو سوال ہوتا ہے۔

حسن خاور نے کہا کہ سوال کا جواب نہ دینے پر کرپشن ثابت ہوتی ہے اور جن اپارٹمنٹس میں وہ رہ رہے ہیں ان سے اسی کا جواب نہیں دیا جا رہا۔

pti

NAB

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

imran khan

PPP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div