Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ادویات مہنگی، بجلی کے بڑے صارفین پر سرچارج عائد

پیراسیٹامول 500 ٹیبلٹ ایم جی 2.6 اور پیراسیٹامول ایکسٹرا ٹیبلٹ کی قیمت 3.3 روپے مقرر
شائع 10 فروری 2023 07:07pm
اسلام آباد میں اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس۔ فوٹو — فائل
اسلام آباد میں اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس۔ فوٹو — فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیراسیٹامول ادویات مہنگی اور بجلی کے بڑی صارفین پر سرچارج عائد کردیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے پیراسیٹامول کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

ای سی سی اعلامیے کے مطابق پیراسیٹامول کی 500 ملی گرام (ایم جی) گولی کی قیمت 2.6 روپے اور پیراسیٹامول ایکسٹرا 500 ایم جی ٹیبلٹ کی قیمت 3.3 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ مذکورہ ادویات کی قیمتیں بھارت سمیت دیگر پڑوسی ممالک کی نسبت کم ترین ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ای سی سی نے بجلی کے بڑے صارفین سے 76 ارب روپے وصول کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا، بجلی کے بڑے صارفین پر ایک روپیہ فی یونٹ سرچارج عائد ہوگا جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی عائد ہوگا۔

اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سیلاب متاثرین کے لیے 10 ارب روپے کے بجلی بل معاف کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 10 ارب 34 کروڑ کی گرانٹ منظور کرلی جب کہ اجلاس میں وزارت دفاع کے لیے 45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

Ishaq Dar

ECC

اسلام آباد

electricity price

K-Electric

medicines

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div