Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان کو چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوگئی

50 کروڑ ڈالر سے ملکی زرمبادلہ کے ذخاٸر بڑھ جاٸیں گے، وزیر خزانہ
اپ ڈیٹ 17 مارچ 2023 11:22pm
فوٹو— فائل
فوٹو— فائل

چینی بینک سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگٸے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنی ایک ٹویٹ میں چین سے 50 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو چینی بینک آٸی سی بی سی کی جانب سے بھیجی گٸی رقم موصول ہوگئی ہے جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخاٸر بڑھ جاٸیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ چین کے بینک سے مزید 30 کروڑ ڈالر قرض کے لئے پیشرفت جاری ہے اور چینی بینک آئی سی بی سی سے مجموعی طور پر پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ملنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی بینک نے 1.3 ارب ڈالر کے رول اوور کی منظوری دی تھی، پاکستان نے حال ہی میں یہ رقم چینی بینک کو واپس ادا کی تھی۔

Ishaq Dar

پاکستان

ICBC

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div