Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کراچی، مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار

تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات
شائع 29 مئ 2023 08:31am
تصویر: سوشل میڈیا/ فائل
تصویر: سوشل میڈیا/ فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات کو بوندا باندی کے باعث موسم خواشگوار ہوگیا ہے۔

فیڈرل بی ایریا میں ہلکی بوندا باندی ہوئی، جبکہ گلشن اقبال، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، سرجانی، طارق روڈ پر بھی بارش کی بوندیں برسیں تھیں۔

اُدھر دادو شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دن شہر کے قریب گرج و چمک کے بادل بنیں گے۔

بلوچستان کی سمت سے بادل بن کر آئیں گے، شہر کے مضافات میں اس دوران بارش ہوسکتی ہے بارش کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور آندھی کے دوران عوام کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید کہا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ وسطی اور بالائی سندھ میں موجود ہے، جس کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں آج سے31 مئی تک بارش کا امکان ہے۔

karachi

Rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div