Aaj News

ہفتہ, دسمبر 07, 2024  
04 Jumada Al-Akhirah 1446  

ونٹر پیکج: 3 ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان

حتمی منظوری آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط ہوگی
شائع 07 نومبر 2024 02:41pm

وفاقی حکومت بجلی کے استعمال میں اضافے کے لیے ونٹر پیکج لانے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے، ذرائع کے مطابق ونٹرپیکج کے تحت تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان ہے ، ونٹر پیکج کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ونٹر پیکج کے تحت صارفین کو ریلیف دے کر بجلی استعمال بڑھانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، پاور ڈویژن، وزارت خزانہ اور دیگر اداروں کی ونٹر پیکج کے لیے مشترکہ ورکنگ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ونٹر پیکج کے تحت 3 ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان ہے، اس پیکج کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

موسم سرما کیلئے پیکج کے تحت قیمت میں کمی کے لیے 3 مختلف تجاویز ہیں، تمام بجلی صارفین کو و نٹر پیکج کا حصہ بنانے کی تجویز زیر غورہے، تمام صارفین کے لیے و نٹر پیکج کی صورت میں قیمت 8 روپے تک کم ہو سکتی ہے جبکہ پیکج کے لیے صرف صنعتی صارفین کو ریلیف دے کر کھپت بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

سردیوں میں بجلی 8 روپے تک سستی کرنے کا منصوبہ - حکومت کیا چاہتی ہے

ذرائع کے مطابق صنعتی صارفین تک پیکج محدود ہونے کی صورت میں 20 روپے تک کمی اور پیکج کے لیے دسمبر تا فروری 2025 تک تین ماہ کا دورانیہ کی بھی پہلی تجویز دی گئی ہے جبکہ دوسری تجویز کے تحت و نٹر پیکج کا دورانیہ دسمبر تا اپریل ہو سکتا ہے، منصوبے کے تحت ونٹر پیکج میں صنعتی صارفین کو ریلیف دینا ترجیح ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ پیکج کے لیے وزارت خزانہ حکام کی آئی ایم ایف سے بات چیت بھی ہوئی، آئی ایم ایف حکام کی جانب سے بھیجے گئے سوالات پر باقاعدہ رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پیداواری لاگت کو کم کر کے بجلی طلب میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے، آئی ایم ایف سے اجازت کی صورت میں ونٹر پیکج کی درخواست نیپرا جائے گی، نیپرا سے منظوری کے بعد وفاقی کابینہ ونٹر پیکج کی حتمی منظوری دے گی۔

اسلام آباد

electricity

Winter package