Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی بورڈ میٹنگ اب کب بلائی جائے گی؟

آج کا ہونے والا آئی سی سی اجلاس بھی ملتوی ہوگیا
شائع 30 نومبر 2024 03:25pm

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وینیو اور شیڈول طے کرنے کے لیے آج بھی کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔

رپورٹ کے مطابق چیمپئنزٹرافی پر ڈیڈ لاک برقرار ہے جبکہ پی سی بی اور بھارتی بورڈ نے فیصلے کیلئے مزید وقت مانگا ہے۔

وہیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز دبئی میں ہوا تھا تاہم اس اجلاس میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا اور معاملے کا آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی سی آئی کو ملکر حل نکالنے کے نقطے پر اتفاق کے ساتھ اجلاس آج دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وینیو اور شیڈول سے متعلق پس پردہ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، آئی سی سی بورڈ میٹنگ کسی بھی وقت بلائی جا سکتی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ممکن ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج رات یا پھر کل بلائی جا سکتی ہے، اسٹیک ہولڈرز کے درمیان معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا دعوے کر رہا ہے کہ پاکستان ہابرڈ ماڈل کے لیے راضی ہوجائے گا جبکہ پی سی بی چئیرمین کی جانب سے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایونٹ کو کسی صورت پاکستان سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔

PCB

BCCI

odi cricket

Icc Champions Trophy 2025