Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
26 Ramadan 1446  

پاکستان میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ، پلاننگ کمیشن کی رپورٹ جاری

45 لاکھ نوجوان بیروزگار ہیں، ایسے میں معاشی بہتری کی اشد ضرورت ہے، اقتصادی ماہر اسامہ رضوی
شائع 07 فروری 2025 02:34pm

ملک میں بیروزگاری کی بڑھتی شرح بڑا مسئلہ بن گئی، اقتصادی ماہرین کہتے ہیں بیروزگاری کی بڑی وجہ کاروبار نہ ہونا ہے۔

پاکستان میں کی بیروز گاری شرح بھارت اور بنگلا دیش سے بھی زیادہ دیکھنے میں آئی ہے۔

پلاننگ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ملک میں بیروز گاری کی شرح 7 فیصد تک پہچ گئی ہے۔

مہنگی بجلی اور گیس، بھاری ٹیکسوں سے پیدواری لاگت بڑھی تو سیکڑوں صنعتیں بند ہوئیں، جس کے باعث لاکھوں لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے۔

پاکستان میں معاشی استحکام پر عالمی ریٹنگ ایجنسی نے رپورٹ جاری کردی

کراچی کے کئی چوراہوں پر اداس چہرے لیے مزدور بھی کام نہ ملنے کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔

ادھر صنعت کار بھی اس صورتحال سے خاصے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

اقتصادی ماہر اسامہ رضوی کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار کم ہے، درجنوں ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئیں، 45 لاکھ نوجوان بیروزگار ہیں، ایسے میں معاشی بہتری کی اشد ضرورت ہے۔

پلاننگ کمیشن کے مطابق بیروزگاری ختم کرنے کیلئے پاکستان کو سالانہ 15 لاکھ نوکریوں کی ضرورت ہے۔

پاکستان

unemployment

ratio increases

7 percent