Aaj News

جمعرات, جولائ 17, 2025  
21 Muharram 1447  

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا
شائع 15 جون 2025 11:58pm

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کردیا، وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جون سے 30 جون تک ہوگا، قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 258 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 262 روپے 59 پیسے میں فروخت ہوگا۔

واضح رہے اسرائیل-ایران تنازع کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔

petrol price

petroleum prices

Petroleum

petroleum product