امریکا کی ایرانی حملوں میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

ایرانی حملے میں کئی فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں، امریکی سینٹرل کمانڈ
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2026 06:10pm

ایران کے حملوں میں چار امریکی فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، جس کی تصدیق امریکی سینٹرل کمانڈ نے باضابطہ طور پر کر دی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق پیر کو یو ایس سینٹرل کمانڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری آپریشن کے دوران چار امریکی سروس ممبرز مارے گئے ہیں جب کہ کئی فوجی شدید زخمی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ کئی اہلکار معمولی نوعیت کے زخموں، شریپنل لگنے اور دماغی چوٹ (کنکشن) کا شکار ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد اور مرہم پٹی کے بعد دوبارہ تعینات کیا جا رہا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے واضح کیا کہ بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور ایران کے خلاف ردعمل کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

حکام کے مطابق صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے تاہم ہلاک اور زخمی اہلکاروں سے متعلق مزید تفصیلات متاثرہ خاندانوں کو اطلاع دینے کے بعد جاری کی جائیں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران کے خلاف امریکی حملے اور فوجی آپریشن جاری رہیں گے۔