اخروٹ کینسر، امراضِ قلب اور ڈائمنشیا کے خطرات کو کم کرسکتا ہے: تحقیق

شائع 29 جولائ 2017 01:43pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ تھوڑی مقدار میں اخروٹ کھانا امراضِ قلب، کینسر اور ڈائمنشیا لاحق ہونے کے خطرات کم کرسکتا ہے۔

صرف دو اونس اخروٹ آنتوں میں فرینڈلی بیکٹیریا کی نشو نما کر کے ہاضمے کی صحت کو بہتربناتا ہے۔

ذائقہ دار خشک میوہ سالوں سے سپر فوڈ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ لیکن یہ ہمارے لیے اچھا کیوں ہے یہ ایک راز رہا ہے۔

حال ہی میں کیے جانے والے ایک تجربے میں چوہوں نے اس وجہ پر روشنی ڈالی ہے، جس سے معلوم ہوا کہ اخروٹ انسداد سوزش خصوصیات والے اچھے بیکٹیریا کی نشو نما کرتے ہیں۔

کرونک انفلیمیشن متعدد بیماریوں کا مرکز سمجھا جاتاہے بشمول امراضِ قلب، کینسر اور ڈائمنشیا کے۔

Daily mailبشکریہ