اب لڑکیاں میک اپ کر کے پاس ہوں گی

شائع 29 جولائ 2017 05:13pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ایک نئی تحقیق نے تصدیق کی ہے کہ میک اپ آپ کو اسمارٹ محسوس کراتا ہے  اور آپ کے اچھے گریڈز کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

ہارورڈ میڈیکل اسکول اوراٹلی کی  یونیورسٹی آف کےایٹی کے محققین نے لپ اسٹک کے اثرات کو جانچا اور یہ دریافت کیا کہ وہ طالبات جو میک اپ کرتی ہیں، یہ ان کیلئے نفسیاتی سطح پر فائدہ مند ہوتا ہے جو ایک فرد کی خودداری، رویے اور شخصیت میں بہتری کا احساس لاتا ہے۔

میک اپ کااثر اچھے گریڈز حاصل کرنے کیلئے،مثبت موسیقی کے اثر سے  موڈاچھا کرنے سے زیادہ بہتر پیشگو ثابت ہوا۔

شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے لکھا کہ  ہمیں کثیرانتخابی سوالات پر میک اپ کا زبردست اثر دِکھا۔

محققین نے 186انڈر گریجویٹ  طالبات کو مختلف گروہوں میں تقسیم کردیا۔

ہر گروہ کو مختلف موڈ انفلوئنسنگ ٹاسک سونپ دیا گیا جس میں مثبت موسیقی سننا، چہرے پر ڈرائنگ بنانا یا میک اپ کرنا تھا۔

اس کے بعد انہوں نے جنرل نفسیات کے متعلق کثیرانتخابی امتحان لیا۔

امتحان میں میوزک گروپ کی کارکردگی بہتر تھی لیکن میک اپ کرنے والے گروہ کے ٹیسٹ کا اسکور واضح طور پر زیادہ تھا۔

Daily mailبشکریہ