روتے اور چیختے بچے کو چپ کروانے والا ایک جادوئی جملہ

شائع 07 اگست 2017 07:02am

5555

بچے اکثر چپ چاپ کھیلتے کھیلتے اچانک رونا شروع کر دیتے ہیں اور انہیں چپ کروانا ایک عذاب سے کم نہیں ہوتا۔ جس کی وجہ سے آپ کے ساتھ ساتھ ایک میل دور کھڑے شخص کو بھی سر درد ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

وجہ چاہے کوئی بھی ہو، کھلونا ٹوٹا ہو یا بھوک لگی ہو۔ اسے چپ کروا نے کیلئے صرف ایک سوال ہی کافی ہے؟

اگر کوئی بچہ روتا ہے تو اس سے صرف اتنا پوچھیں کہ ' یہ مسئلہ چھوٹا ہے؟ بڑا ہے؟ یا درمیانہ؟'

اس طرح وہ خاموش ہو جائے گا اور اس بارے میں سوچنا شروع کردےگا، اور جب وہ سوچ کر جواب دے تو اس کے ساتھ مل کر اس مسئلے کا حل تلاش کریں۔

اس طرح بچے کو احساس ہوگا کہ آپ کو اس کی فکر ہے اور آپ اس کے جذبات کی قدر کرتے ہیں، ساتھ ہی اس طرح آپ اس میں مشکل وقت میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو نکھارتے ہیں۔

بشکریہ برائٹ سائیڈ