انڈے توڑنے کا صحیح طریقہ
انڈے تلے ہوئے ہوں ابلے ہوئے ہوں یا پھر ہاف فرائی، ناشتے کا اہم جزو سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن انہیں جس طرح بھی پکایا جائے، پکانے سے پہلے انہیں توڑنا پڑتا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں ہم آج تک انڈے غلط انداز میں توڑتے آئے ہیں۔
دی سن میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق انڈوں کا پیالے یا فرائنگ پین کے کنارے پر توڑنے سے چھلکے کے انتہائی چھوٹے چھلکے مکسچر میں شامل ہوجاتے ہیں۔ اگرچہ ان سے کوئی نقصان ہیں ہوتا۔
لیکن منہ میں آجائیں تو کراہیت ضرور آتی ہے۔ اس مشکل سے بچنے کیلئے ایکسپرٹس نے انڈے توڑنے کا صحیح طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ انڈوں کو کسی چیز کے کنارے پر توڑنے کے بجائے ہموار سطح توڑیں۔
اس طرح چھلکے نہ اندر کی طرف جائیں گے اور نہ ہیں پکانے میں آئیں گے۔ لیکن اس کیلئے کافی پریکٹس کی ضرورت ہے۔
بشکریہ The Sun


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔