وفا کی تلاش میں کتّے سے شادی

شائع 11 اکتوبر 2017 05:59am

Untitled-1

یارک شائر: برطانوی خاتون نے وفادار جیون ساتھی نہ ملنے پر کتے سے بیاہ رچا ڈالا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ  کے مطابق  برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 43 سالہ مورگن کالاہان نے انٹرویومیں کہا کہ میرا کتا کسی بھی آدمی سے زیادہ وفادار ہے۔

اس کتے کا نام ہینری فریڈرک  اسٹینلی مورگن ہے تاہم خاتون اسے پیار سے کنگ بلاتی ہیں۔ مورگن نے حال ہی میں اپنی اور اپنے کتے کنگ کی شادی  کی آٹھویں سالگرہ منائی ہے۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ ان کا اپنا ایک گانا بھی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ  2009 میں جب ان کے پاس کچھ بھی نہیں تھا تو انہوں نے کتے سے شادی کا فیصلہ کیا۔ اس وقت  ان کے پاس نہ ہی نوکری تھی اور نہ ہی رہنے کیلئے گھر۔ ان کا گھر سیلاب کی نظرہو گیا تھا۔ مورگن نے کہا کہ ان مشکل حالات میں بھی کنگ ان کے ساتھ رہا۔

خاتون اور کتے کی شادی پر ایک سرٹیفیکیٹ بھی جاری گیا تھا، تاہم اس سرٹیفیکٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

بشکریہ دی مرر