Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

تمام کوششوں کے باوجود آئی ایم ایف سے گرین سگنل نہ مل سکا

اسٹاف لیول معاہدہ کب ہوگا؟ آئی ایم ایف نے جواب نہیں دیا، حکام وزارت خزانہ
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2023 12:32pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان نے حالیہ مذاکرات کے دوران تمام پیشی اقدامات سے آئی ایم ایف کو باقاعدہ آگاہ کردیا ہے، تاہم حکام وزارت خزانہ کے مطابق کب اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا؟آئی ایم ایف نےجواب نہیں دیا۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے تمام تر کوششوں کے باوجود آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کی تاریخ نہیں مل سکی، اسٹاف لیول معاہدہ کب ہوگا؟ آئی ایم ایف نے کوئی جواب نہیں دیا۔

حکام وزارت خزانہ نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے تمام پیشگی اقدامات کرکے آئی ایم ایف کو آگاہ کرنے کے باوجود حتمی جواب نہیں آیا، حکومتی شخصیات بھی صرف مشاہدے کی بنیاد پر تاریخیں دے رہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ہم نے سب شرائط پوری کرلی ہیں، اب فیصلہ آئی ایم ایف نے کرنا ہے، مزید تاخیرکی کوئی گنجائش ہے نہ وجہ نظرآرہی ہے۔

پاکستان نے تمام پیشگی اقدامات سے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا دور جاری ہے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف پہلی بار اہداف کے حصول پر مطمئن, اسٹاف لیول معاہدے کا عندیہ

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے تمام پیشگی اقدامات سے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا، آئی ایم ایف بھی اب پاکستان کے کیے گئے اقدامات پر مطمئن ہے جبکہ آئی ایم ایف بیرونی فنانسنگ کے معاملے پر مطمئن ہے۔

زرمبادلہ ذخائر بہتری پر بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا گیا، پاکستان نے جون تک 10 ارب ڈالر کی بیرونی فنڈنگ سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کیلئے اتحادی حکومت کی کوششیں جاری

حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ فی الحال آئی ایم ایف نے مزید پیشگی اقدامات کا نہیں کہا، پاکستان تمام شرائط پر عمل کرچکا ہے جس کا باقاعدہ مذاکرات میں آگاہ کیا گیا۔

پاکستان نے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جلدی کرنے کی درخواست کی ہے، توقع ہے کہ اب اسٹاف لیول معاہدے میں مزید تاخیر نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے آئی ایم ایف کی مشکل شرط مان لی

حکام کے مطابق اگلے ہفتے تک یا اسی ہفتے بھی توقع ہے سٹاف لیول معاہدہ ہوجائے۔

پاکستان

اسلام آباد

IMF

virtual talks

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div