Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

آئی ایم ایف کی شرط پوری : لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری

اقدام سے ایف بی آر کو جون تک 15 ارب روپے کی آمدن ہوگی
شائع 09 مارچ 2023 10:06am

حکومت نے لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حکومت نے آئی آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کا نوٹیفکشن جاری کردیا ہے۔

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس میں اضافہ

نوٹیفکیشن کے مطابق امپورٹڈ الیکٹرانکس، جانوروں کی امپورٹڈ خوراک پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا ہے، امپورٹڈ فینسی لائٹس، شیمپو، صابن اور لوشن پر بھی 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

تمام کوششوں کے باوجود آئی ایم ایف سے گرین سگنل نہ مل سکا

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ 1400 سی سی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس شرح 25 فیصد ہو جائے گی، اور اس اقدام سے ایف بی آر کو جون تک 15ارب روپے کی آمدن ہوگی۔

IMF

Sales Tax

New Taxes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div