Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ورلڈ کپ: بھارت کے انکار کے بعد پاکستان بھی آنکھیں دکھانے لگا

پاکستان کے میچز بھارت سے بنگلا دیش منتقل کیے جانے کا امکان
اپ ڈیٹ 30 مارچ 2023 11:19am
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی

رواں سال کھیلے جانے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز بھارت سے بنگلا دیش منتقل کیے جاسکتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے آئی سی سی اجلاس میں غیر رسمی طور پر اس آپشن پر غور کیا گیا۔

پی سی بی نے تجویز دی کہ ایشیا کپ کے ماڈل کا اطلاق ورلڈ کپ کے میچز پر بھی کیا جاسکتا ہے۔

سیکیورٹی کو جواز بنا کر بھارت ایشیا کپ کے میچز پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرچکا ہے۔

بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جانے کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

اجلاس میں پاکستان نے یہ مؤقف بھی اپنایا کہ اگر بھارت ایشیا کپ کے لئے پاکستان نہیں آتا تو اس کا اثر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر بھی ہوگا جو فروری 2025 میں پاکستان میں ہی شیڈول ہے۔

ایشیا کپ میں بھارت کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں یو اے ای، عمان، سری لنکا اور انگلینڈ بھی بھارت کے میچز کی میزبانی کیلئے متوقع وینیوز کے طور پر زیر غور ہیں۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے کم سے کم دو بار آمنے سامنے آنے کا امکان ہے۔

india

cricket

پاکستان

ICC

Asia cup

pak vs ind

ODI World Cup

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div