آج 2026 کا پہلا سورج گرہن، پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟
سورج کا بیرونی حصہ روشن دائرے کی شکل میں دکھائی دے گا۔
آج 2026 کا پہلا سورج گرہن ہوگا۔ یہ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
آج ہونے والے سورج گرہن کے دوران چاند اپنے بیضوی مدار میں گردش کرتے ہوئے سورج کے عین وسط کو ڈھانپ لے گا، تاہم وہ سورج کو مکمل طور پر ڈھانپ نہیں سکے گا۔
ماہرینِ فلکیات کے مطابق یہ اینولر نوعیت کا سورج گرہن ہے جس کے دوران چاند سورج کے عین وسط کو ڈھانپ لیتا ہے اور سورج کا بیرونی حصہ روشن دائرے کی شکل میں دکھائی دیتا ہے، جسے “رنگ آف فائر” کہا جاتا ہے۔
مکمل سورج گرہن کا صرف انٹارکٹیکا میں دیکھا جا سکے گا جبکہ یہ گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز دوپہر 12 بج کر ایک منٹ پر ہوا۔
مقبول ترین












