Aaj News

جمعہ, جون 20, 2025  
23 Dhul-Hijjah 1446  

صدرمملکت اور وزیراعظم کا معرکہ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت

آپریشن 'بنیان المرصوص' بھارت کے لیے ایک واضح پیغام تھا کہ پاکستان اپنی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے، وزیراعظم
اپ ڈیٹ 13 مئ 2025 01:55pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے ’معرکہ حق‘ میں وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ دونوں رہنماؤں نے افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دی گئی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے۔ ان بہادر سپوتوں نے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر قوم اور ملکی سالمیت کا دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن ’بنیان المرصوص‘ سے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا اور افواج پاکستان کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

پاکستان نے تاریخ کا وہ باب رقم کردیا جسے آنے والی نسلیں فخر سے پڑھیں گی، پاک فوج

وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملک کا بھرپور دفاع کیا اور ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔ افواجِ پاکستان نے وطن کی حفاظت کا عہد پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کی کفالت کی ذمہ داری ریاست پوری طرح نبھائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہداء پیکیج کا اعلان کیا جا چکا ہے تاکہ اہل خانہ کی ضروریات کا خیال رکھا جا سکے۔

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی: وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا پیکیج کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کے حملوں سے 15 بچے، 7 خواتین اور 40 شہری شہید ہوئے۔ انہوں نے ان شہادتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم شہداء وطن کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے ان کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ہمارے شہریوں اور فوجیوں کی بہادری اور قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، آرمی چیف

انہوں نے آپریشن ’بنیان المرصوص‘ کو دشمن کے خلاف ایک فیصلہ کن جواب قرار دیا اور کہا کہ یہ آپریشن بھارت کے لیے ایک واضح پیغام تھا کہ پاکستان اپنی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کی عددی برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ ہم پرامن قوم ہیں مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں اور آپریشن بنیان المرصوص اس کا واضح ثبوت ہے۔

بھارت کے ساتھ جنگ میں اسکواڈرن لیڈر عثمان سمیت 11 فوجی شہید ہوئے، پاک فوج

وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور پوری قوم سے اتحاد، استقامت اور شہداء کے مشن کو آگے بڑھانے کی اپیل کی۔

pakistan army

PM Shehbaz Sharif

President Asif Ali Zardari

Pakistan India Clash 2025

Operation Bunyan Um Marsoos

Murka e Haq

معرکہ حق